لاہور:پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا رخ اپنی جانب موڑ لیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ اداکارہ ازیکا ڈینیئل کو بھی کمنٹ تصویر پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی نامناسب لباس پہنے تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے اور اداکارہ کی طرف توپوں کا رخ کرکے خوب بھڑاس نکالی۔
اداکارہ نے سبز رنگ کی شرٹ پہنے مختصر لباس میں اپنی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیںتو ان پر اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے کمنٹ کرتے ہوئے تعریف کی جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہ آئی ۔
ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ ازیکا ڈینیئل کے مذہب پر سوال اٹھادیا اور کہا کہ ’ ازیکا کیا آپ بھی اشنا شاہ کی طرح قرآن کیخلاف اور ایتھیسٹ ہیں‘۔
شفی نامی خاتون نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ بہت اچھا ہے میڈم کے آپ نے اپنی پچھلی پوسٹ پر کمنٹس بند کردے ،ذرا ہوش کریں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہ رہی ہیں ،یہ ایک اسلامی مملکت ہے ،ٹھیک ہے آپ ماڈرن ہیں اور آپ ہوبھی سکتی ہیں لیکن اس کا مطلب بالکل یہ نہیں کہ آپ برہنہ تصاویر اپ لوڈ کریں‘۔
جوجی نامی صارفی نے بھی تنقید کرتے مشورہ دیا کہ ’فحاشی مت پھیلاﺅ اور اللہ سے ڈرو‘۔
مصطفی مغل نے لکھا کہ ’آپ نے آج بہت مایوس کردیا ہے‘۔
یاد رہے کہ اداکارہ کو اس سے پہلے ایک موقع پر پیز ا ڈلیوری بوائے کی تضحیک کرنے پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایتھیسٹ یا ملحد وہ نظریہ ہوتا ہے جس میں خدا اور اس سے متعلق کی گئی باتوں سے انکار کیا جاتا ہے ۔