کلبھوشن یادیو سمیت ہر ملزم کو فیئر ٹرائل کا موقع فراہم کرنا انکا بنیادی حق ہے:اسلام آباد ہائیکورٹ

01:24 PM, 3 Dec, 2020

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ کلبھوشن یادیو سمیت ہر ملزم کو فیئر ٹرائل کا موقع فراہم کرنا انکا بنیادی حق ہے جبکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوں کو قونصلر رسائی دینے کی ہدایت کی گئی۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی وفاق کی اپیل کے معاملہ پر چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔


فیصلے میں لکھا گیا کہ وکیل کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ میں میٹنگ جاری ہے، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کلبھوشن یادیو کو قونصلر مقرر کرنے کا ایک اور موقع فراہم کرنے کی استدعا کی جبکہ اٹارنی جنرل نے حکومت کی طرف سے تیسری بار کلبھوشن قونصلر رسائی کی استدعا کی،دوسرے بھارتی قیدی سے متعلق اٹارنی جنرل نے معاونت کیلئے مہلت مانگی ہے۔


عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امیدہے بھارتی حکومت آئندہ سماعت پرکلبھوشن یادیوکیس سے متعلق مناسب فیصلہ کرے گی،بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل آئندہ سماعت پربھارتی حکومت کے تحفظات سے آگاہ کریں گے جبکہ عدالت کی رجسٹرارآفس کوکیس کو 14جنوری کو سماعت کیلئے مقررکرنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزیدخبریں