ملک بھر میں ایم اے، ایم ایس سی کی ڈگری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ

01:20 PM, 3 Dec, 2020

لاہور : ہائیر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی ) نے ملک بھر میں دو سالہ ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن  نے واضح کیاہے کہ 3 دسمبر 2020 کےبعد رجسٹرڈ طلبا کی دو سالہ ایم اے  اور ایم ایس سی کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوگی ، دستاویزات کے مطابق 2021 سے دو سالہ ایم ، ایم ایس سی کی ڈگری کو مکمل طور پر ختم کیا جارہاہے ۔

31 دسمبر 2020 کے بعد دو سالہ ایم اے ، ایم ایس سی کرنے والے طلبا کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائیگا۔ اس ڈگری میں خزاں 2020 میں آخری بار داخلہ لیا جاسکتاہے ۔

ایچ ای سی کی طرف سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 31 ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا  تھا  کہ دو سالہ ایم اے ، ایم ایس سی ڈگری پروگرام کو ختم کردیا گیاہے ۔

اس مقصد کے لیے تمام یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو پندرہ مارچ 2017 کو خطوط کے ذریعے اطلاع دے دی گئی تھی ۔اب اس لیٹر کے ذریعے ایک بار پھر اداروں کے سربراہان کو مطلع کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقنی بنانا ان کی ذمہ داری ہے  ۔

تعلیمی ادارے اپنی ویب سائٹ یا دیگر ذرائع سےاپنے طالب علموں کو اس بارے میں آگاہی ضرور دیں ، 31 دسمبر 2020 کے بعد دو سالہ ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائیگا۔

مزیدخبریں