انقرہ: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی کوترکش آرمڈ فورسز کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ ”لیجن آف میرٹ“ سے نواز دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر نیوی) کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی پانچ روزہ دورے پر ترکی میں ہیں جبکہ ان کو ترک نیول ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi, while on official visit to Turkey has been conferred with "Legion of Merit of the Turkish Armed Forces" by Turkish Naval Forces (TNF) Cdr Adm Adnan OZBAL in an impressive ceremony. Upon arrival at TNF HQ, Adm was presented with GoH (1/3) pic.twitter.com/W23WS4AMsa
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) December 3, 2020
سربراہ پاک بحریہ سے ترک وزیر دفاع ، چیف آف جنرل سٹاف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ملاقاتیں کی ، ان ملاقاتوں میں دفاعی تعادن کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بھی گفتگو ہوئی .
اگوسٹا 90-بی کلاس سب میرین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ترک بحریہ بیڑہ پاکستان کی امن 2021ءمشترکہ مشقوں میں شرکت کرے کرے گا۔