قاہرہ : مصر کی پولیس نے اہرام مصر کے قریب فرعونی طرز کا لباس پہن کر ماڈلنگ کرنے والی اداکارہ اور اس کے فوٹوگرافر کو گرفتار کرلیا ہے ۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق ماڈل سلمیٰ الشیمی کو قاہرہ پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ مخصوص لباس میں تصویر بنوا رہی تھی ۔ مقامی فیشن ماڈل سلمیٰ الشیمی کی سوشل میڈیا پر فرعونی طرز لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد عوام میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔
سپریم کونس برائے نوادرات کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری نے واقعہ میں ملوث فیشن ماڈل کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے ، اور اسکے خلاف باقاعدہ طور پر کارروائی کی تیار یاں بھی شروع کردی گئی ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کے علاقے میں کسی فیش ماڈل کا فرعونی دور کا لباس پہن کا بغیراجازت داخل ہونا وہاں پر ماڈلنگ کرنا غیر قانونی ہے ۔
ماڈل سلمی الشیمی نے اہرام مصر کے قدیم علاقے میں فرعونی دور کے کپڑے پہنے ہوئے تصاویر کھنچوائیں۔
اور انہوں نےمتعدد ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں جنہیں بعد میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شئیر بھی کیا تھا ۔ جس کے بعد عوام میں شدید غم وغصہ پایا گیا ہے ۔
مصرف میں سماجی کارکنوں نے ماڈل کی اس حرکت پر اس کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ عوامی ردعمل کے بعد متلقہ سرکاری حکام نے کہا تھا کہ جو بھی شخص نوادرات اور مصری تہذیب کے حق میں غفلت کا مظاہرہ کرے گا اسے سزا دی جائیگی ۔