ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کرکچھ بھی نہیں ہے:بابر اعظم

11:50 AM, 3 Dec, 2020

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی ایک اعزاز ہے، ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کرکچھ بھی نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ زندگی میں ہمیں مختلف حالات کاسامناکرناپڑتاہے، گراو¿نڈمیں مشکل اورچیلنجنگ صورتحال سے نکلناہی سیکھتے ہیں، سینئرکرکٹرزنوجوان کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں جبکہ نیوزی لینڈکے حالات انگلینڈسے مختلف ہیں۔


بابر اعظم نے مزید کہا کہ گرائونڈمیں پریکٹس کومس کررہے ہیں جبکہ گرائونڈمیں پریکٹس شروع ہونے پرسب کچھ پیچھے رہ جائے گا۔


دوسری جانب قومی ٹیم کے عالمی وبا کے ایک اور ٹیسٹ میں کوئی بھی کھلاڑی مرض میں مبتلا نہیں پایا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم کو کل ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ نیوزی لینڈ میں موجود ہے جبکہ اب تک کی رپورٹس کے مطابق 8 کھلاڑیوں میں عالمی وبا کی تشخیص کی گئی جن میں سے 2 ارکان کو ہسٹارک یعنی نان انفیکشیس کیسز قرار دیا گیا۔


خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ ہوگیا جبکہ کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر کے باعث پی سی بی نے میچ کی تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی ۔


قومی سکواڈ اب کوئنز ٹائون میں متعدد انٹرا سکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا جبکہ پاکستان شاہینز سمیت قومی سکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹائون روانہ ہوں گے،کوئنز ٹائون روانگی کے لیے سکواڈ میں شامل ہر رکن کو انفرادی طور پر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری درکار ہوگی۔

مزیدخبریں