اونٹاریو : کیننڈا میں 86 سالہ شخص کو 55 سال پہلے گم ہونے والا ان کا پاکٹ پرس ( بٹوہ ) صحیح حالت میں واپس مل گیا.
تفصیلا ت کے مطابق کیننڈا کے 86 سالہ شہری مرکی میجر کا 55 سالہ پہلے بٹوہ گم ہوگیا تھا ۔ یہ بٹوہ 1965 میں گم ہواتھا اور اس کے بعد کئی بار اسے تلاش کرنے کی کوشش کی مگر وہ کہیں سے بھی نہیں ملا ۔ حیران کن طورپر میجر مرکی اپنے اس گھر کو چھوڑ کر کسی دوسری جگہ رہنے کے لیے چلے گئے ،
مگر گزشتہ دنوں انہیں ایک نامعلوم شخص کا فون آیا کہ ان کا بٹوہ مل گیا ہے ، بٹوے کے اندر میجر کا اصل ڈرائیونگ لائسنس ، کاغذات اور کچھ رقم موجود تھی ۔ میجر کا کہناہےکہ میرا ڈرائیونگ لائنسن اور کتے کے کا لائسنس بھی تھا ، اس وجہ سے مجھے اس وقت کافی پریشانی ہوئی تھی کہ مجھے یہ سب دوبارہ بنوانا پڑے گا۔
میں نے اس بٹوے کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کئی دنوں تک یہ نہ مل سکا اور اس کے بار اس کو ڈھونڈنے کی کوشش ہی ختم کردی ۔ میجر کا کہناتھاکہ مجھے یقین نہیں ہورہاتھا کہ میرا بٹوہ مل گیا ہے ۔
اس بٹوے سے میری یادیں جڑی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ میرا بٹوہ ملنے کے بعد اس شخص نے اسی طرح واپس کردیا ، اس میں تھوڑی بہت رقم تھی ، اور بلکل اسی حالت میں ملا ہے جس حالت میں گم ہوا تھا ۔
میرے لیے یہ ایک اچنبے کی بات ہے کہ آج بھی بہت سے ایماندار لوگ ہیں ، جو دوسروں کی چیزیں واپس لوٹانا جانتے ہیں ۔ میجر نے بٹوہ ملنے پر اس نامعلوم شخص کا شکریہ بھی ادا کیا ۔