مکہ مکرمہ : وزارت حج و عمرہ کا کہناہےکہ عمرہ اور زیارت مسجد نبوی الشریف کے لیے فرضی پرمٹ دلانے والوں سے ہوشیار رہاجائے ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو متنبہ کیا ہے کہ عمرہ پرمٹ کا اجراء صرف مخصوص ایپ اعتمرنا سے ہی کیا جاسکتاہے ۔اس حوالے سے کسی ادارے یا فرد کو یہ پرمٹ جاری کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے ۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکی عمرہ کی ادائیگی یا مسجد نبوی ﷺ الشریف میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت یا مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے وزارت کی ایپ سے خود پرمٹ حاصل کریں ۔
اس ضمن میں ایسے کسی فرد یا ادارے سے رجوع نہ کریں جو عمرہ پرمٹ دلانے کا دعویدار ہو۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کرت ہوئے مارچ کے آخر ی ہفتے سے عمرہ پر عارضی پابندی عائد کی گئی تھی ۔
تاہم کورونا وائرس کی وبا پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد عمرہ کی ادائیگی احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری کی جاچکی ہے ۔عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز باجماعت کی ادائیگی کے لیے وزارت کی جانب سے ایس اور پیز پر عمل درآمد کو یقنی بنانے کے لیے پرمٹ کا قانون بنایا تاکہ عمرہ زائرین کی تعداد کو محدود رکھتے ہوئے عمہر کو منظم کیا جائے ۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پرمٹ حاصل کرنے کے لیے اعتمرنا ایپ لانچ کی گئی تھی ۔