کراچی کے علاقے دعا چوک کے قریب ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سلنڈر دھماکہ دعا چوک کے قریب واقع ایک دو منزلہ عمارت میں ہوا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے دعا چوک روانہ ہوچکی ہیں ۔ سلنڈر دھماکے کے باعث گھر کی عمارت کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
عینی شاہدین کا کہناہے کہ سلنڈر دھماکے کے بعد گھر میں آگے لگ جس کو مقامی افراد بجھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔زخمی افراد کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے تاہم امدادی سرگرمیاں ابھی جاری ہیں ، زخمیوں میں ایک خاتون ایک مرد اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔
متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں اور تمام افراد جھلس کر زخمی ہوئے ۔ ریسکیو حکام نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم مزید تفصیل امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد معلوم ہوسکے گی ، عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔