کورونا کی دوسری لہر ،ہوٹلوں ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی

12:35 AM, 3 Dec, 2020

لاہور ،کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب بھر کے ہوٹلز ،کیفے ،ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی لگا دی  گئی ۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  کھانا کھلی جگہ اور کرسیوں کے درمیان مناسب فاصلے پر کھانے کی اجازت ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس ٹیک اوے کی سروس فراہم کرسکیں گے ۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اِن ڈور کھانوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

مزیدخبریں