لاہور ،کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب بھر کے ہوٹلز ،کیفے ،ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی لگا دی گئی ۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھانا کھلی جگہ اور کرسیوں کے درمیان مناسب فاصلے پر کھانے کی اجازت ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس ٹیک اوے کی سروس فراہم کرسکیں گے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اِن ڈور کھانوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔