آسکر ایوارڈ کی تقریب اپریل میں ہوگی

12:23 AM, 3 Dec, 2020

ہالی وڈ، دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈز کی تقریب اپریل میں ہوگی ۔اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈسائنس اوراے بی سی ٹیلی ویژن  نیٹ ورک نے تصدیق کی ہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب ورچوئل نہیں بلکہ ہر سال کی طرح ہوگی ۔ 

اس سال آسکر ایوارڈز کی تقریب ڈولبی تھیٹرز میں منعقد کی جائے گی جہاں پر ساڑھے تین ہزارافراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اپریل تک کورونا کے پھیلاؤ میں نمایا ں کمی ہوجائے گی اور تب تک سینما گھر بھی کھل جائیں گے ۔ 

آسکرز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان آئندہ سال مارچ میں کیا جائے گا اور اس دوران شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی جائے گی ۔ 

مزیدخبریں