حکومت نے سی پیک کی بنیاد مضبوط کرنے کا تہیہ کرلیا : وفاقی وزیر منصوبہ بندی

06:26 PM, 3 Dec, 2018

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ نئی حکومت نے سی پیک کی بنیاد مضبوط کرنے کا تہیہ کیا ہے ، سی پیک پر عملدرآمد کے لیے جاری منصوبوں کی تکمیل بروقت کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سی پیک کی بنیاد کو مضبوط کیا جائے جس پر پورے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں ، منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ایگری کلچر کی دنیا میں نیا پلیٹ فارم لا رہے ہیں جس سے پیداوار بڑھے گی ،چین کے ساتھ پاور سیکٹر کے مختلف معاہدے کیے گئے ہیں ، چین کے ساتھ مالی پیکج کی بات چل رہی ہے ، اکنامک زونز کے ذریعے اندسٹریل فریم کا معاہدہ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک چین پاکستان کا دو طرفہ فریم ورک ہے ، سعودیہ سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کے لیے تیاری کر رہا ہے ، فریم ورک میں تھرڈ کنٹری کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ، سعودیہ سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کے لیے تیاری کر رہا ہے ۔

مزیدخبریں