اسد عمر کے ساتھ اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں ، جہانگیرترین

05:35 PM, 3 Dec, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے ساتھ کسی معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہوا ہے،اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزیراعظم ہاؤس اور ذرائع وزارت خزانہ کے بعد سینئر رہنماء پی ٹی آئی جہانگیرترین نے بھی اسد عمر کے استعفیٰ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اسد عمر کے ساتھ کسی کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے سے متعلق اسد عمر سے اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں۔ اسد عمرکے ساتھ کسی معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہوا ہے۔

مزید برآں ذرائع وزیراعظم ہاؤس نے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسد عمر نے استعفیٰ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اسی طرح وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر اور مشیر اقتصادی امورعبدالرزاق داؤد کے درمیان جھگڑے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے ،ایسی بحث ہوتی رہتی ہے۔ وزیرخزانہ نے استعفیٰ دیا ہے اور نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کے استعفیٰ کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے پھیلا رہے ہیں۔

مزیدخبریں