سعودی عرب میں مقامی رسوم کے مطابق ہندوستانی شہری کی شادی

12:54 PM, 3 Dec, 2018

الجوف: سعودی عرب کے شہر  الجوف ریجن کے قریئے ھدیب میں سعودی شہری محمد نوا ف الرویلی نے اپنے ہندوستانی مکفول محمد تحسین کی شادی مقامی رسم و رواج کے مطابق منعقد کی۔

دولہا نے سعودی لباس زیب تن کیا اور اس موقع پر معروف رقص ”الدحہ“ میں بھی شریک ہوا۔ محمد تحسین کا کہناہے کہ وہ بیحد خوش ہے اور اگر اللہ تعالیٰ نے اسے بیٹے سے نوازا تواسکا نام اپنے کفیل کے نام پر رکھے گا۔ محمد تحسین کی بیوی نومسلم تھی، اسکا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے.

مزیدخبریں