وزارت پانی وبجلی نے آج رات سے پانچ فیڈرز میں لوڈشیڈنگ ختم کر نے کا اعلان کر دیا

07:47 PM, 3 Dec, 2017

وزارت پانی و بجلی نے آج رات سے 5ہزار سے زائد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاا علان کردیا ۔وفاقی وزیر پانی و بجلی اویس لغاری نے کہا کہاکہ ایک کروڑ سے زائد صارف زیرو لوڈشیڈنگ پر چلے جائیں گے،آج ملک میں طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے ۔ان کا مزید کہناتھاکہ اس وقت سسٹم میں ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود ہے ،جہاں 10 فیصد سےکم بجلی چوری ہوگی ، وہاں زیرو لوڈشیڈنگ ہوگی ۔

اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ اس وقت 326 فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، آج رات سے5 ہزار سے زائد فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہوجائے گی ۔

مزیدخبریں