مقبوضہ کشمیر پھر سے پاکستان زندہ باد نعروں سے گونج اُٹھا

07:32 PM, 3 Dec, 2017

سر ی نگر :مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کی زور زبردستی کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں،بڈگام میں کرکٹ میچ کے بعد فضا جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی، کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم بھی تھام رکھا تھا۔قابض فورسز کے زیراہتمام ہونے والے کرکٹ میچ کے اختتام پرکشمیری نوجوان میدان میں آئے اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگاتے رہے، کشمیریوں نے پاکستانی پرچم بھی تھام رکھا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔گزشتہ اتوار میں ایک میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے حق میں نعرے بازی کی گئی تھی، اس میچ میں بھارت کے سابق کپتان دھونی مہمان خصوصی تھے۔

مزیدخبریں