چشتیاں:پاکستان تحریک انصاف آج بہاول نگر میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔ تحصیل چشتیاں کے ریلوے گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کی جانب سے پنڈال سجا دیا گیا اور جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 2 ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ جس میں شرکاکے لیے بیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 80 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے ۔عمران خان جلسے سے 4 بجے خطاب کریں گے.