نئی دہلی: ویرات کوہلی مسلسل 2 ٹیسٹ اننگز میں ڈبل سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کپتان اور چھٹے بیٹسمین بن گئے۔
نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان نے لگاتار تیسری اور کیریئر کی 20 ویں سنچری بناتے ہوئے کیریئر میں 5000 رنز بھی مکمل کرلیے۔ کوہلی نے 63 ویں ٹیسٹ کی 105 ویں اننگز میں 20 سنچریوں اور14 نصف سنچریوں کی مدد سے 5000 رنز مکمل کئے ۔ بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنا کر کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ برائن لارا کو ٹیسٹ میں 5 ڈبل سنچریاں بنانے کااعزاز حاصل تھا۔
جب 2016 شروع ہوا تھا تب ویرات کوہلی کے پاس کو بھی ڈبل سینچری نہیں تھی لیکن اب وہ 6 ڈبل سینچریں بنا کر بطور کپتان دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ویرات کوہلی نے 17ماہ کے دوران چھٹی ڈبل سنچری بنائی۔سری لنکن بیٹسمین کمارسنگاکارا 12ڈبل سنچریوں کےساتھ سرفہرست ہیں۔