لاہور : موبی لنک اور وارد کے ایک ہو جانے کے بعد اب وارد نیٹ ورک کے صارفین 4Gکیساتھ ساتھ 3G پیکیجز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔وارد صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، کمپنی نے وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو انتظار تھا موبی لنک اور وارد کے ضم ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں نیٹ ورک کے صارفین کو آن نیٹ کالنگ پیکیجز پہلے ہی مہیا کر دئیے گئے تھے تاہم اب وارد صارفین 4G کے علاوہ موبی لنک صارفین کو دستیاب 3G پیکیجز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سہولت کے باعث اب صارفین اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق 3G پیکیجز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
موبی لنک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، خرچہ بے حد کم ہو گیایہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ پیکیجز 4G اور 3G دونوں پر لاگو ہوں گے اور صارفین ان پیکیجز کو 3G اور LTE نیٹ ورک پر استعمال کر سکتے ہیں۔ وارد کی جانب سے صارفین کو مہیا کئے گئے 3G پیکیجز کی تفصیلات درج ذیل ہیں اور ان میں سے کوئی بھی پیکیج حاصل کرنے کیلئے #443* ملائیں۔
ڈیلی فیس بک 5 روپے میں 30 ایم بی
ڈیلی تھری جی 12 روپے میں 50 ایم بی
تھری ڈے 20 روپے میں 100 ایم بی
ویکلی 50 روپے میں 300 ایم بی
ویکلی سوشل 75 روپے میں 500 ایم بی اور واٹس ایپ، فیس بک کیلئے الگ سے 200 ایم بی
ویکلی 110 روپے میں 1,000 ایم بی
منتھلی 160 روپے میں 1,500 ایم بی
منتھلی 300 روپے میں 2,000 ایم بی
منتھلی 500 روپے میں 5,000 ایم بی
منتھلی 800 روپے میں 8,000 ایم بی