وزیراعظم بننے کی خواہش فطری ہے، شاہ محمودقریشی

پی ٹی آئی کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بننے کی خواہش فطری ہے مگرفیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے جو اب بہت باشعور ہوچکے ہیں

وزیراعظم بننے کی خواہش فطری ہے، شاہ محمودقریشی

ملتان: پی ٹی آئی کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بننے کی خواہش فطری ہے مگرفیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے جو اب بہت باشعور ہوچکے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے کی خواہش فطری ہے مگر فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے جو اب بہت باشعور ہوچکے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول کی سیاست میں آمد مثبت پیشرفت ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پی پی کس طرح سامنے آتی ہے.