سرتاج نے سشما سوراج کو گلدستہ بھجوایا، جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

سرتاج نے سشما سوراج کو گلدستہ بھجوایا، جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

نئی دہلی: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو گلدستہ بھجوایا ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ  جلد صحت یاب ہوں گی۔

بھارتی وزیر خارجہ گردوں کی خرابی کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ سرتاج عزیز ان کی رہائش پر گلدستہ بھجوایا۔

واضح رہے کہ مشیرخارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے امرتسر پہنچے ہیں جہاں ان کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات متوقع ہے۔