بلاول بھٹو 2018 میں وزیر اعظم نہیں بن سکتے: ناہید خان

09:19 PM, 3 Dec, 2016

اسلام آباد: رہنما پی پی پی ورکرز ناہید خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 2018میں  وزیر اعظم نہیں بن سکتے،آئین پاکستان میں وزیر اعظم کے لئے 35سال کی عمر شرط ہے۔ انہوں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ   بلاول بھٹو اس وقت 28سال کے ہیں،وہ2023میں وزیراعظم کے لئے اہل ہو سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بلاول سیاست میں کامیاب نہیں ہوتے تو  مجھے افسوس ہوگا، بلاول کے لئے ہماری دعائیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول نے اس وقت دو کشتیوں میں پاؤں رکھا ہواہے،پیپلز پارٹی کا اصل اپوزیشن میں واپس آنا مشکل کام ہے۔

مزیدخبریں