نیویارک: آج کل برین ہیمرج عام ہوتا جارہا ہے ۔اکثر سمجھا جاتا ہے اس کا علم اسی وقت ہوتا ہے جب کوئی اس کا شکار ہوجاتا ہے لیکن ایسی بات نہیں کیونکہ اس کی کچھ علامات پہلے بھی نظر آنے لگتی ہیں۔آئیے آپ کو ان علامات کے بارے میں بتاتے ہیں کہ اس طرح کسی کی زندگی بچ سکتی ہے۔
حال ہی میں کی گئی تحقیق کے مطابق برین ہیمرج سے قبل سب سے پہلے جسم کے دائیں یا بائیں جانب فالج کا حملہ ہوتا ہے،بولنے اور سمجھنے میں دقت، جسم کا سن ہوجانا،نظر میں کمی یا انتہائی کمزوری واقع ہونا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم میں خون کی روانگی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور ساتھ ہی دماغ کو خون کی سپلائی بھی نہیں ہورہی ہوتی۔اس طرح کی علامات سامنے آنے کے بعد فوری طور پر مریض جو ہسپتال لے جائیں تا کہ وقت سے پہلے کی برین ہیمرج کا علاج شروع کیا جائے