پریٹی زنٹا کے کزن نتین چوہان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے کزن نتین چوہان نے گھریلو ناچاکی سے تنگ آکر سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی

09:00 PM, 3 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک
پریٹی زنٹا کے کزن نتین چوہان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
پریٹی زنٹا کے کزن نتین چوہان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

شملہ: بالی ووڈ اکی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریٹی زنٹا کے کزن نتین چوہان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے کزن نتین چوہان نے گھریلو ناچاکی سے تنگ آکر سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی جب کہ خودکشی کا واقعہ جمعہ کے روز شملہ میں پیش آیا جہاں انہوں نے گھر میں کھڑی اپنی گاڑی میں ہی ذاتی پستول سے سر میں گولی ماری۔

دوسری جانب پولیس کو گاڑی اور  گھر سے 4 صفحات پر مبنی خط بھی ملا ہے جس میں انہوں نے بیوی اور سسرال والوں کو خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ خط کے مطابق اہلیہ اور سسرال والوں کی جانب سے  بیٹے سے ملاقات پر پابندی اور جھوٹے مقدمات  درج کرانے پر دلبرداشتہ  ہوکر انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ نتین چوہان اور ان کی اہلیہ کے درمیان 2 سال سے علیحدگی چل رہی ہے اور طلاق کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

 

مزیدخبریں