لاہور : پاکستان کے کامیاب اداکار حمزہ علی عباسی اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیبہ مزاری کی ایک ساتھ گانا گانے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بےحد پزیرائی مل رہی ہے۔
ان دونوں نے ایک ساتھ مل کر مشہور گانے 'دی ساؤنڈ آف سائلنس' پر گلوکاری کی جو یقیناً نہایت دلچسپ نظر آئی، منیبہ مزاری نے اس ویڈیو کو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا، جس کے بعد شائقین نے ان دونون کی تعریفیں کرنا شروع کردی.
اس ویڈیو کے حوالے سے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ 'ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، میں منیبہ سے ان کے گھر ملنے گیا جہاں میں نے گٹار دیکھا اور بس میں نے اسے بجانا شروع کردیا اور اس کی ویڈیو بنالی'۔یہ ویڈیو صرف 40 سیکنڈز کی تھی لیکن ان کے مداحوں کو ان دونوں کی گلوکاری اتنی پسند آئی کہ وہ یقیناً انہیں مزید سننا چاہیں گے۔ہوسکتا ہے مستقبل میں یہ دونوں ایک ساتھ کسی گانے میں نظر آجائیں جہاں منیبہ مزاری گلوکاری جبکہ حمزہ علی گٹار بجا رہے ہوں۔