جاپان کے ساتھ امن ڈیل میں مشکلات حائل ہیں: روسی وزیر خارجہ

07:25 PM, 3 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ سردست جاپان کے ساتھ امن ڈیل میں حائل پیچیدگیوں کو کم کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے یہ بیان اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیڈا کے ساتھ ماسکو میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دیا۔ اس پریس کانفرنس میں کیشیڈا کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ متنازعہ جزائر پر ڈیل تعلقات میں بہتری کے لیے ازحد ضروری ہے۔

جاپانی وزیر خارجہ کے مطابق سمندری جزائر پر اختلافات کو باہمی رضامندی سے حل کیا جاسکتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا بیان صدر ولادیمیر پوٹن کے دورہٴ جاپان سے قبل خاصا اہم خیال کیا جا رہا ہے۔ پوٹن پندرہ دسمبر کو جاپان پہنچیں گے.

مزیدخبریں