لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ایک ہفتے کے غیرملکی دورہ پر روانہ ہو گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب 2 دن ترکی میں قیام کرینگے جہاں وہ عبداللہ گل میوزیم اورلائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
بعدازاں لندن روانہ ہو جائیں گے۔ لندن میں وزیر اعلیٰ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے،ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق انکی انجیو گرافی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایک اجلاس کے دوران وزیراعلی کودل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے باعث ان کا قریبی ہسپتال میں چیک اپ کرایا گیا ،ڈاکٹروں نے انہیں غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا اور آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔