فاسٹ باؤلر محمد آصف کی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید

07:03 PM, 3 Dec, 2016

حیدرآباد: فاسٹ باؤلر محمد آصف نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید ہے ۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے اوپنر ز  ٹی 20 میں کھیل رہے ہیں۔

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ  ٹی 20کے اوپنرز کو ٹیسٹ کھلایا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں  فیل ہوئی ۔ باؤلرز  نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کونیوزی لینڈ جانے سے پہلے تیاری کرنی چا ہیے تھی۔

مزیدخبریں