امریکا میں خاتون نے لینڈنگ کے وقت طیارے سے چھلانگ لگادی

ٹیکساس: امریکی ہوائی اڈے پر طیارے میں سوار خاتون نے لینڈنگ کے وقت اچانک چھلانگ لگادی جب کہ خاتون حیرت انگیز طور پر محفوظ رہیں۔

06:45 PM, 3 Dec, 2016

ٹیکساس: امریکی ہوائی اڈے پر طیارے میں سوار خاتون نے لینڈنگ کے وقت اچانک چھلانگ لگادی جب کہ خاتون حیرت انگیز طور پر محفوظ رہیں۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہیوسٹن کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر خاتون نے اس وقت چھلانگ لگائی جب جہاز لینڈنگ کررہا تھا، حیرت انگیز طورپرخاتون محفوظ رہیں جب کہ ائیرپورٹ پرسیکیورٹی سخت کردی گئی اورفوری طورپرپولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد خاتون کو ایف بی آئی کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کسی بھی قسم کی کوئی سزا نہیں دی جائے گی جب کہ ان کی دماغی حالت جاننے کے لیے انہیں نفسیاتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں