نارووال: تھانہ صدر کے علاقہ میں دیرنیہ دشمنی پرمخالفین کے گولیاں مار کر 45سالہ شخص کو قتل کر دیا ایک خاتون زخمی،ورثا کا لاش ڈی ایچ کیو نارووال کے سامنے رکھ کر 3گھنٹے احتجاج ،وفاقی وزیر احسن اقبال کی لواحقین کو 24گھنٹے میں ملزمان کو پکڑنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم ، قیصر عدنان اپنی پھوپھی کے ہمراہ اپنے گاؤں بھروالی جارہا تھا کہ تاک لگائے تین ملزمان ان پر فائرنگ کر دی جس سے دو زخمی ہوگئے ۔
عدنان قیصر ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال پہنچ کر دم توڑ گیا جبکہ اس کی پھوپھی رضیہ بی بی شدید زخمی ہے ورثاء نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال کے باہر رکھ کر تین گھنٹے تک احتجاج کیا وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے مظاہرین کے پاس پہنچ کر ان کو یقین دہانی کروائی کہ پولیس24گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلے گی مظاہرین منتشر ہوگئے پولیس کے مطابق آٹھ ماہ قبل ماسٹر سیلم نامی معمولی جھگڑا پر قتل ہوا تھا اور عدنان قیصر ان کیس میں شہادتی تھا پولیس نے مطابق ایف آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔