مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوامی حکومت ہے این ٹی ایس کے نفاذ سے محکمہ تعلیم میں پیدا ہونے والا بگاڑ سدھر جائے گا،فاروق حیدرخان

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کا بنی حافظ پہنچنے پر مسلم لیگ(ن)بنی حافظ اورصاحبزداگان دربارعالیہ بنی حافظ شریف کی جانب سے شانداراستقبال کیا گی

05:47 PM, 3 Dec, 2016

ہٹیاں بالا: وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کا بنی حافظ پہنچنے پر مسلم لیگ(ن)بنی حافظ اورصاحبزداگان دربارعالیہ بنی حافظ شریف کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی صاحبزادہ شفیق،صاحبزادہ افتخار،اشرف قدوسی کے گھر آمد پیرطریقت صاحبزادہ احمددین باجی نے استقبال کیا اور ان کی کامیابی کے لیئے خصوصی دعا بھی کی اور انہیں روایتی کشمیری ٹوپی بھی پہنائی گئی اس موقع پراستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوامی حکومت ہے این ٹی ایس کے نفاذ سے محکمہ تعلیم میں پیدا ہونے والا بگاڑ سدھر جائے گا غریب کا بچہ اب اس وجہ سے بھرتی ہونے سے رک نہیں سکے گا کہ اس کے پاس سفارش نہیں ہے بلکہ اب روزگارمیرٹ کی بنیاد پر ملے گامسلم لیگ(ن)کی چندماہ کی حکومت نے ایک مثال قائم کرتے ہوئے گڈگورنس کا قیام کردیا ہے اب مسائل کے حل کے لیئے آپ کا خادم وزیراعظم اپنے کام میں لگا ہوا ہے کارکنان کے مسائل حل کریں گئے اورریاست میں نظام حکومت انصاف سے چلانے کی ہرصورت کوشش کریں گئے بعدازاں وزیراعظم آزادکشمیر نے مسلم لیگ(ن)بنی ھافظ کے راہنماء صاحبزادہ اجمل عرفان دانش،صاحبزادہ سعادت عرفان دانش ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پرظہرانے سے بھی خطاب کیا اور مزارات اولیاء اللہ پر حاضری بھی دی اورخصوصی دعا بھی کی.

مزیدخبریں