قطری شاہی خاندان شکار کے لیے جھنگ پہنچ گیا

05:40 PM, 3 Dec, 2016

جھنگ :  قطر سے آیا شاہی خاندان کا وفد تلور کے شکار کیلئے جھنگ کے علاقے گلاب والا پہنچ گیا ہے۔ بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق شاہی خاندان میں وہ شہزادہ بھی شامل ہے جس نے پاناما لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم کی حمایت میں خط لکھا تھا۔

نجی ٹی وی نے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطری شاہی خاندان کا وفد تلور کے شکار کیلئے گلاب والا پہنچ گیا ہے جنہیں شکار گاہ بھی دیدی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق قطریوں کو شکارگاہ دبئی کے شہزا دوں کا لائسنس منسوخ کرکے دی گئی ہے۔

قبل ازیں قطری شاہی خاندان قطر سے لاہور کے پرانے ایئرپورٹ پر اترا تھا جہاں شریف خاندان کے افراد نے ان کا استقبال کیا تھا ۔

 دوسری جانب کسانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تلور کے شکار سے فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

مزیدخبریں