لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں رکاوٹوں کا خاتمہ سب کا ’’شفاف احتساب ‘‘کرکے ہی ممکن ہوگا ‘ظلم ‘ناانصافی اور بد عنوانی کی موجودگی میں ملک کا آگے بڑھنا ممکن نہیں ہوسکتا ‘ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عمران خان کی صورت میں ایماندار قیادت موجود ہے قوم تبدیلی کی جنگ میں کامیابی کیلئے تحر یک انصاف کا ساتھ دیں انکو مایوس نہیں کر یں گے ۔
اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ہر صورت دور کر نا ہوگااگر ہم نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے تو ملک میں شفاف احتساب کو یقینی بنانا ہے ورنہ مسائل میں اضافہ ہو تا رہیگا ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ ملک میں شفاف احتساب ‘آئین وقانون کی حکمرانی کی بات کی ہے اور یہ ہی وہ مطالبات ہیں جن کو منظور کر کے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترکی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے اور قوم کو بھی تحر یک انصاف کے ہاتھوں کو مضبوط کر نا ہوگا عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف قوم کو کسی صورت مایوسی نہیں کر یگی ۔