ٹام کروز کی فلم”دی ممی“کا ٹیزر جاری

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی فلم”دی ممی“کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا

05:01 PM, 3 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی فلم”دی ممی“کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی دہشت سے بھرپور فلم کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر جاری کردیا گیا ہے ، ایلکس کرٹزمین اس فلم کے ہدایتکار ہیں۔
فلم کی کہانی مدفن قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے جو صدیوں کے بعد زندہ ہوجاتی ہے اور شیطانی طاقت کی حامل یہ شہزادی انسانوں کے لیے خطرے کا باعث بن جاتی ہے اور ٹام کروز ہی اسے روک کر دنیا کو تباہی سے بچا سکتا ہے۔
فلم میں ٹام کروز اور صوفیا بوٹیلا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ، اس کے علاوہ فلم میں اینابیل ویلس،جیک جانسن،رسل کرو،ڈیلان اسمتھ اور ریز کیمپٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم اگلے سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں