کراچی : پیمرا کی جانب سے نیونیوز کی بندش کے بعد اس فیصلے کے خلاف مذمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ نیونیوز اور شہریوں کی طرف سے ملک بھر میں احتجاجی کیمپ لگائے گئے ہیں ۔
پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پاک سر زمین پارٹی ”پی ایس پی “ کے رہنماؤں نے نیونیوز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا ۔ احتجاجی کیمپ کا دورہ کرنے والوں میں انیس قائم خانی ، وسیم آفتاب اور افتخار رندھاوہ نے شامل تھے ۔ ا س موقع پر پی ایس پی رہنماء انیس قائم خانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو نیوز پر پابندی کا اقدام بالکل درست نہیں ہے ۔نیونیوز نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے ۔
وسیم آفتاب اور افتخار رندھاوہ نے اپنے خیالات کے اظہار کر تے ہوئے کہا کہ نیو نیوز نے ہمشہ پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پیمرا اورحکومت کو چاہیئے کہ اس پر لگائی گئی پابندی فی الفور ہٹائے ۔انہوں نے اس موقع پر احتجاجی کیمپ میں موجود افراد سے ملاقات