لاہور:سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے نیونیوزکی بندش کی شدیدمذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیونیوز کی بندش کو آمرانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری حکومت میں آمرانہ فیصلے کئے جاتے ہیں اور پیمراکانیونیوزکی بندش کافیصلہ غلط ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کاپرویزمشرف سےدور دور تک کوئی تعلق نہیں۔انکا کہنا تھا کہ جس نےہماری بات نہیں مانی وہ ہمارےلیےقابل احترام ہوگا۔ رحمان بھولاکبھی ہماری جماعت کاحصہ نہیں رہا، پاک سر زمین پارٹی میں کوئی کھلےعام شامل نہیں ہوسکتا, ہم اپنےاختلافات کودشمنی میں تبدیل نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بلدیاتی اداروں کوبااختیاربنایاجائے،آج پنجاب کے 26 اضلاع میں ہماری پارٹی کی تنظیم کا کام مکمل ہو چکا۔