وزیر اطلاعات کی ناقص اطلاعات:نیونیوز کی بندش کا سوال پوچھنے پر صحافتی اخلاقیات پر لیکچر دیتی رہیں

02:50 PM, 3 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی:وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب حالات سے ہی بے خبر نکلیں، نیونیوز کی بندش کا سوال پوچھنے پر صحافتی اخلاقیات پر لیکچر دیتی رہیں،ناقص اطلاعات کا شاندار مظاہرہ بھی کیا.

اپنے محکمہ سے بے خبر مریم اورنگ زیب ملکی حالات اور معاملات سے بھی بے خبر نکلیں
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حقائق کے بر عکس باتیں کرتی رہیں پہلے رٹے رٹائے فقروں کا سہارا لیا اور صحافتی اخلاقیات کا درس دینا شروع کردیا ۔اخلاقیات کا لیکچر ختم ہوا تو حقائق سے بے خبر وزیر اطلاعات کہنے لگیں کہ نیو نیوز نے پیمرا کے نوٹس پر جواب ہی جمع نہیں کروایا۔ حالانکہ پیمرا اپنی پریس ریلیز میں نیو کے جواب جمع کرانے کا اظہار کر چکا ہےلیکن کون سمجھائے نئی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کو۔مریم اورنگ زیب نے معلومات کا خزانہ مزید کھولا تو دن نیوز کی معطلی کو بھی سپریم کورٹ کا حکم قرار دے دیا،،،،،،حالانکہ یہ بھی پیمرا کا اقدام ہے۔
وزیر اطلاعات کا کام میڈیا اور حکومت کے درمیان ُپل کا ہوتا ہے لیکن ،،ایسی وزیر اطلاعات کو داد دینے کو جی چاہتا ہے جنہیں صرف میڈیا کے حوالےسے اخلاقیات یاد ہیں ،،، کا ش وہ ایسادرس اپنے دیگر وزراء کو بھی دے سکیں ۔

مزیدخبریں