بنکاک : پاکستانی ٹیم کی آل راﺅنڈر ثناءمیر نے ویمنز ایشیا ٹی ٹونٹی کپ میں تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں کیریئر بہترین باﺅلنگ کی، انہوں نے 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی اننگز میں بہترین باﺅلنگ کرنے کا سعدیہ یوسف کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
پاکستانی ویمن ٹیم کی آل راﺅنڈر ثناءمیر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی پانچویں باﺅلر بن گئیں سعدیہ نے 2013ءمیں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 9 رنز دے کر 4 وکٹیں لی تھیں۔ ٹی ٹونٹی اننگز میں بہترین باﺅلنگ کا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ کی سیٹرتھویٹ کو حاصل ہے جنہوں نے 2007ءمیں انگلینڈ کے خلاف میچ میں تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔