جمیکا :دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ اور نو مرتبہ کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے آئی چھٹی بار اے اے ایف ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بولٹ نے برطانیہ کے موفرا کو شکست دے کر ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بولٹ نے اس سے قبل 2008ئ، 2009ئ، 2011، 2012 اور 2013ءمیں ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کئے تھے۔ ایتھوپیا کی الماز آیانا جنہوں نے رواں برس برازیل میں منعقدہ ریو اولمپکس گیمز میں 10 ہزار میٹر دوڑ میں 14 سیکنڈز کے فرق سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا نے ویمن ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔
بولٹ نے ریو اولمپکس گیمز میں 100، 200 اور 4x100 میٹر ایونٹس میں طلائی تمغے جیت کر ٹرپل اولمپک چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بولٹ نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، ایتھیلٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے کا مطلب ہے کہ آپ کو محنت کا پھل مل گیا۔