اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل بانکی مون نے ہیٹی میں ہیضے کی وباءکے پھلینے میں عالمی ادارے کے کردار پر پہلی مرتبہ معافی مانگی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں نئی حکمت عملی تیار کرنے ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے اگلے دو برسوں میں 400 ملین ڈالر مہیا کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ہیٹی میں 2010ءمیں ہیضے کی وباءپھیلی اور اس کی وجہ اقوام متحدہ کے وہ نیپالی فوجی تھے، جو جنوری 2010ءمیں شدید زلزلے کے بعد ہیٹی پہنچے تھے۔
ہیٹی میں ہیضے کی وباءپھیلنے میں اقوام متحدہ کے کردار پر شرمندہ ہیں، بان کی مون
12:42 PM, 3 Dec, 2016