اوسلو : ناروے کے جنوب مغربی ساحلی شہر برگن کے قریب نازیوں کے داخاو کیمپ کا گمشدہ گیٹ ملا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک نامعلوم شخص نے اس گیٹ کی اطلاع دی تھی۔جرمنی میں پولیس نے کہا ہے کہ انہیں مغربی ناروے سے ایک ایسا گیٹ ملا ہے جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ داخاو نامی کیمپ کا ہے جسے نازیوں نے یہودیوں کے لیے قائم کیا تھا۔
اس گیٹ کے اوپر ایک عبارت لکھی ہے جس کا مفہوم ہے ”کام کرنے سے آزادی ملے گی“۔ گیٹ کا وزن 100 کلو گرام ہے۔ اسے میونخ سے چند کلومیڑ کے فاصلے پر واقع سابقہ داخاو¿ کیمپ سے تقریباً دو سال پہلے چوری کیا گیا تھا۔