کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کیس میں اہم بیش رفت ہوئی ہے ، انٹرپول حکام نے مرکزی ملزم کو بینکاک سے گرفتار کر لیا ۔
سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو بینکاک سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم پاکستانی حکام اور انٹرپول کو مطلوب تھا اور انسداد دہشت گردی عدالت نے ملز م کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔رحمان عرف بھولا کو پاکستان لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔یاد رہے سانحہ بلدیہ ٹاﺅن میں 250افراد جل کا جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو ئے تھے ۔