لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزر کرکٹ افیئر کی آسامی کیلئے اشتہار دے دیا۔
پی سی بی کی جانب سے ایڈوائزر کرکٹ افیئر کیلئے دیے گئے اشتہار کے مطابق ایڈوائزر کرکٹ افیئر قومی کرکٹ ٹیموں کی پرفارمنس میں بہتری کے لیے اپنے تجربے کی روشنی میں رہنمائی کرے گا اور حکمت عملی بنانے کے لیے اپنے مشورے دے گا۔ اس کے علاوہ ایڈوائزر قومی ٹیموں کے کوچز اور قومی سلیکشن کمیٹیوں کو دیکھے گا جب کہ ٹیم کی پرفارمنس کی بہتری اور کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کے لیے ہائی پرفارمنس کوچنگ سینٹرز کے ساتھ کو آرڈینیٹ کرے گا۔
ایڈوائزر کرکٹ افیئر پروفیشنل کرکٹ کے کھلاڑی یا کوچ کی حیثیت سے تجربہ ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی مینٹورنگ اور ڈیولپمنٹ کا ٹریک ریکارڈ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔