8.33 پاؤنڈ( پونے چار کلو) وزنی بینگن کاشت کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

09:58 PM, 3 Aug, 2024

  سبزیاں کاشت کرنے کے شوقین امریکی شہری ڈیو بینیٹ کا کہنا ہے کہ میں تقریباً پانچ برسوں سے بینگن کاشت کر رہا ہوں، دو سال پہلے 5.6 پاؤنڈ وزنی بینگن کاشت کر کے ریاستی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ   گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان سے رابطہ کیا  اور بتایا کہ ان کی درخواست منظور کرلی گئی ہے ۔

ڈیو بینیٹ کا کہنا ہے کہ سبزیاں کاشت کرنا  میرا پسندیدہ  مشغلہ ہے ۔واضح رہے کہ  2022 میں بھی  انگلینڈ میں7.21   پاؤنڈ وزنی بینگن کا  ریکارڈ بنایا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اب انہوں نے 8.33 پاؤنڈ ( پونے چار کلو) وزنی بینگن کاشت کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

مزیدخبریں