طلاق کے بعد اداکارہ عروبہ مرزا  نے منگیتر  سے بھی راہیں جدا  کر لیں

طلاق کے بعد اداکارہ عروبہ مرزا  نے منگیتر  سے بھی راہیں جدا  کر لیں

لاہور: ماڈل و اداکارہ عروبہ مرزا کی منگنی بھی ٹوٹ گئی،عروبہ مرزا نے 2022  میں حارث سلیمان سے منگنی کی تھی۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں  کہا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اور حارث سلیمان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ  یہ فیصلہ اگرچہ  ہم دونوں کیلئے آسان نہیں ہے لیکن ہم دونوں کی آنے والی زندگی کیلئے بہترین ہے کہ ہم علیحدہ علیحدہ رہتے ہوئے اپنی زندگیوں میں  آگے بڑھیں۔عروبہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دونوں کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اداکارہ عروبہ مرزا کی اس سے قبل بھی  ایک طلاق ہوچکی ہے  اور پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔