لاہور صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سنٹر آف ایکسلینز اِن مالیکیولر بائیولوجی کا دورہ۔سی ای ایم بی کے سائنسدانوں کی جانب سے مارکیٹ میں معیاری سیڈ اور جی ایم کاٹن کی منفرد ورائٹی کو متعارف کرانے کی کارکردگی کو سراہا۔
صوبائی وزیر نے سنٹر کی لیبارٹری،کاٹن ریسرچ و گروتھ رومز اور پیورفیکیشن یونٹ کا معائنہ کیا اور ادارہ کی مالیکیولر بائیولوجی کے شعبہ میں پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے ریسرچ و ٹریننگ کی سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔
سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں اس سنٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی خواہاں ہے۔اس ضمن میں محکمہ زراعت پنجاب بھرپور تعاون کرئے گا۔ انھوں نے کہا موجودہ حکومت کا فوکس یونیورسٹیوں میں جدید ریسرچ کی جانب مرکوز ہے۔حکومت یونیورسٹیوں کو ریسرچ کے لیے مالی سپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ادارہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کاٹن کی ایسی ہیٹ وییو ٹالرنس اور ریزٹنس ورائٹیاں متعارف کرانے میں اپنا کردار ادا کرئے۔
ڈائریکٹر معاذ رحمان نے صوبائی وزیر کو سنٹر کے سائنسدانوں کی مختلف سیکٹرز بشمول میڈیسن،بائیوٹیکنالوجی، انوئرمینٹل سائنسز اور ایگریکلچر میں ریسرچ و ڈویلپمنٹ میں نمایاں کامیابیوں کے بارے میں بریف کیا۔