اسلام آباد :وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے ہم سب کو اختلافات ختم کرنے ہونگے کیونکہ چند عناصر ملک کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے ۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک کو کامیابی کی طرف لے کے جانے کے لئے ضروری ہے کہ کسی کو رخنہ ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام مسائل کو حل کرنا نہیں بلکہ پچھلے 3 سال کی کڑوی گولی ہے ۔ برآمدات کو فروغ دے کر ہی ہم قرضوں سے جان چھڑا سکتے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کے بارے میں ہم سب کو مل کر حل تلاش کرنا پڑیں گا مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ مل کے بیٹھ کر اس کا حل نکالیں
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی جنگ ان مسائل کا حل نہیں ہے،استفادہ کر کے ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک ایک بڑاتحفہ ہے، چین نے پاکستان کی مدد تب کی تھی جب پاکستان پر کوئی بھی پیسہ لگانے کے لئے تیار نہ تھا۔ ہم نے ہمیشہ دنیا میں بہترین منصوبہ بندی کی ہے ۔