بشریٰ بی بی کی 9مئی کے 12مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور

 بشریٰ بی بی کی 9مئی کے 12مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور

راولپنڈی:  بشریٰ بی بی کی 9مئی کے 12مقدمات میں ضمانت کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں۔ ڈیوٹی جج عبدالرزاق نے  تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 10اگست تک ریکارڈ طلب کرلیا۔


بشریٰ بی بی کی جانب سے انکے وکلاء نے  نو مئی کے 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی ۔  درخواست ضمانت پر سماعت بطور ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق نے کی ۔


بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلاء سلمان صفدر، حسنین مرتضیٰ سنبل، راجہ متین انجم اور فیصل ملک پیش ہوئے جبکہ راسکیوشن کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہد پیش ہوئے۔

 
عدالت نے بشری بی بی کی جانب سے دائر درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے منظور  کر لیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوٹس جاری کرکے 10 اگست تک ریکارڈ طلب کرلیا ۔

مصنف کے بارے میں