آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ کیلئے 4 ٹریلین روپے کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویز پیش

02:48 PM, 3 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کیپسٹی چارجز ختم کرنے کے لیے تجاویز طلب کرلیں، ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کو یکمشت رقم دے کر بجلی بلوں میں ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف آئی ایم ایف سے مشروط کردیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کیپسٹی چارجز ختم کرنےاوربجلی بلز میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی مختلف تجاویز طلب کر لیں۔ذرائع کے مطابق کیپسٹی پیمنٹ کیلئے 4 ٹریلین روپے کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی، آئی پی پیز کو رقم یکمشت دے کر حکومت بجلی بلز میں ریلیف دے سکتی ہے۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ تجویز پیش کئی گئی ہے کہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں آئندہ 3 سے 5 سال کیلئے یکمشت ادا کردی جائیں، اکٹھی رقم فراہم کرنے سے آئی پی پیزادائیگیوں کا بوجھ اور گردشہ قرضہ کم ہوگا، آئی پی پیز کو ادائیگیاں یکمشت کرنےسے فی یونٹ میں 5 روپے سے زائد کمی ہوگی۔


ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے مجموعی رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ فنانسنگ کرنے کے بعد رقم وزارت توانائی کو فراہم کرے، وزارت توانائی وزارت خزانہ سے رقم لے کر آئی پی پیز کو یکمشت ادا کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے بجلی بلز میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کردیا گیا ہے اور  وزیراعظم شہبازشریف کو تجاویز پر آگاہ کیا گیا لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

مزیدخبریں